فٹبال ورلڈ کپ:دفاعی چیمپئین سپین کو چلی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
ریوڈی جنیریو(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی میں چلی نے دفاعی چیمپئین سپین کو 2-0سے ہرا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2014میں چلی سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئین سپین ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ سپین کی اپ سیٹ شکست نے شائقین کو انتہائی مایوس کیا ہے کیونکہ سپین کی ٹیم پہلے ہالینڈ سے بھی شکست کھا چکی ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دفاعی چیمپیئن پہلے ہی راﺅنڈ میں ایونٹ سے باہر ہو ا ہے،سپین کی ٹیم اس شکست کے ساتھ ایونٹ سے پہلے راﺅنڈ میں باہر ہونے والی چوتھی بڑی ٹیم ہے۔چلی کو سپین کے خلاف 2 گولزکی برتری حاصل رہی اور سپین کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر سکی ،سپین پر فتح حاصل کرنے کے بعد چلی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔