مختلف علاقوں سے 3 نا معلوم لاشیں برآمد ‘مردہ خانہ میں جمع

مختلف علاقوں سے 3 نا معلوم لاشیں برآمد ‘مردہ خانہ میں جمع

  

لاہور (کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین نا معلوم لاشیں برآمد ہوئیں ،پولیس نے تینوں نا معلوم نعشوں کومردہ خانہ میں جمع کروا کے ان کے لواحقین کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق داتا دربار کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی ہے جس کی عمر ساٹھ سال بتائی جاتی ہے جبکہ گلشن راوی کے علاقہ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کی عمر45 سال کے قریب ہےجبکہ شالیمار کے علاقہ سے ایک پچاس سالہ خاتون کی لاش ملی ہے ۔تینوں کی شناخت کے لیے پولیس نے علاقہ کی مساجد میں اعلان کروائے ہیں امید ہے جلد ہی ان کے لواحقین سے رابطہ ہو جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -