کامونکے:ڈاکوﺅں کا بیکری مالک پر تشدد، نقدی و موبائل چھین کر فرار

کامونکے:ڈاکوﺅں کا بیکری مالک پر تشدد، نقدی و موبائل چھین کر فرار

  

کامونکے(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش ڈاکو بیکری کے مالک کو تشدد بناکر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نوسر باز عورتےں سنار کی دکان سے لاکھو ں روپے کا قیمتی زیو رات لیکر فرار ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ محمد یوسف نے ڈاکخانہ کے کے نزدیک بیکری بنارکھی ہے جہاں گذشتہ دوپہر موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش ڈاکو آئے اور محمد یوسف سے اسلحہ کے زور پر ایک ہزار پانچ سو روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پیسے کم ہونے کی وجہ سے ڈاکوﺅں نے محمد یوسف کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا، دوسر ی واردات میں 2نو سرباز عورتےں گلہ جو اہر مارکیٹ میں ادریس سنار کی دکان میں داخل ہو ئیں اور زیو ر بنو انے کے بہانے نو سر بازی سے لاکھو ں روپے کا قیمتی زیو رات چرا کر فرار ہو گئیں، پو لیس مصروف تفتےش ہے۔

مزید :

علاقائی -