مختلف مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ

مختلف مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ

  

لاہور(کرائم سیل )گرین ٹاؤن اور شالیمار کے علاقہ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ عظمت چوک میں پینٹس کی دکان میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا جبکہ شالیمار کے علاقہ میں گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔ریسکیوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -