ٹریفک کے مختلف حادثات: کمسن بچی جاں بحق،چھ افراد زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات: کمسن بچی جاں بحق،چھ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق محلہ بالیلا کارہائشی محمد یٰسین اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہوکر ننکانہ بچیانہ روڈ پر واقع دربار بابا پیر حامد شاہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستہ میں ان کا رکشہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں محمد یٰسین کی 4سالہ بیٹی کشف شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دب توڑ گئی۔ پیپل چوک ننکانہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 50سالہ ذوالفقار اور 20سالہ شہریار شدید زخمی ہوگئے۔
منڈی موڑ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 6سالہ تنویر حسین شدید زخمی ہوگیا دریں اثناءدربار شاہ سلیم کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری جس کے نتیجہ میں 50سالہ منظور حسین اور اس کی اہلیہ کوثر بی بی شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں گاﺅں فتح دریا کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر اچانک پنکچر ہوجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 24سالہ خرم شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -