گجر پورہ ،پولیس کا جرائم کے خاتمے کیلئے انوکھا پلان،شہری پریشان

گجر پورہ ،پولیس کا جرائم کے خاتمے کیلئے انوکھا پلان،شہری پریشان

  

لاہور (کرائم سیل) گجر پورہ پولیس کا جرائم کے خاتمے کیلئے انوکھا پلان، شہری تھانے کے چکر لگانے پر مجبورہو گئے ۔اہل علاقہ کے مطابق تھانہ کی حدود میں موٹرسائیکل چوری ہوجائے تو پولیس اہلکار گھروں اور دکانوں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں اٹھالے جاتے ہیں اورگاڑی کے مالکان کو اطلاع بھی نہیں دی جاتی۔ اہل علاقہ محمد سلیم بٹ، یونس گجر، نعیم بٹ، شہباز جٹ، ہمایوں خان، چودھری سفیان، طالب حسین گجر، بلال جٹ، اسامہ بٹ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی اس حرکت کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب ہم موٹر سائیکل چوری کی درخواست دینے تھانے جاتے ہیں تو ہمیں ہماری گاڑیاں وہاں کھڑی ملتی ہیں۔اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس طریقہ کو تبدیل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ا س حو الے سے ایس ایچ او قمر عبا س نے را بطہ کر نے پر بتا یا کہ اس با ت میں کو ئی صدا قت نہیں ہے لاوا ر ث مو ٹر سا ئیکل کو تھا نہ میں لا یا جا تا ہے اور بعدازا ں ما لک کے آ نے اور مو ٹر سا ئیکل کے کا غذا ت د کھا نے پر اس کے حو الے کر د ی جا تی ہے ۔

مزید :

علاقائی -