گرین ٹاؤن ،نا معلوم افراد نے 5بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

گرین ٹاؤن ،نا معلوم افراد نے 5بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر ...

  

 لا ہور (ملک خیام رفیق )گرین ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے 5بچوں کی ماں سمیت 2افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقعہ پرپہنچ گئی،پو لیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد لاشیں قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروادیں۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علا قہ میں نورانی مسجد کے قریب رہائش پذیر رانی نامی عورت کے گھر محلہ دار ندیم کا آنا جانا تھا جس کا رانی کے رشتہ داروں کو رنج تھا ۔گزشتہ روز بھی رانی کے گھر میں ندیم کسی کام سے آیا ہو ا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لو احقین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔مقتول کے بھا ئی نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے بھا ئی اور رانی نے مل کر قسطوں پررکشہ لیاتھا اور میرا بھا ئی اسی سلسلے میں حساب لینے کے لئے اس کے گھرگیا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس کو رانی سمیت قتل کر دیا ۔رانی کے رشتہ دار اکرم کو میرے بھائی کا اس کے گھر آنا جانا برا لگتا تھا اور اس نے کئی دفعہ میرے بھا ئی کو منع بھی کیا تھا ، ہمیں یقین ہے کے اس دہرے قتل میں اکرام ملوث ہے ۔ اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔ رانی کے لو احقین کا کہنا تھاکہ مقتولہ 5بچوں کی ماں تھی اور ملزمان کے بارے میں کسی قسم کا علم نہیں ہے ۔اس بارے میں اے ایس پی ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ پو لیس ملزمان کے قریب پہنچ چکی ہے اوربہت جلد وہ قانون کی گرفت میں ہو نگے ۔

مزید :

علاقائی -