صوبائی دارلحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہر یوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارلحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہر یوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

 لاہور(کرائم سیل )شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نجی موبائل کمپنی کے منیجر سے ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چھین لیں ۔اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے یوسف سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے عمران سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ ،ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے عبد الخالق سے 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سندر میں ڈاکوؤں نے بشارت سے 11ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل چھین لئے ۔ علاوہ ازیں ستو کتلہ میں عبد الرؤف کی گاڑی جبکہ ڈیفنس اے میں حسین ،مغلپورہ میں عاقب ،اچھرہ میں صدیق ،موسی ٰاور یوسف ،قلعہ گجر سنگھ میں شکیل ،پرانی انارکلی میں جمیل ،لٹن روڈ میں مظہر ،کاہنہ میں اسلم ،نشتر کالونی میں عاصم ،شاد باغ میں شہزاد ،شاہدرہ میں محمود ،مسلم ٹاؤن میں عاشق ،ٹاؤن شپ میں جاوید،جوہر ٹاؤن میں شیر خان ،گلبرگ میں شمشاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -