کاہنہ ،معمولی تنازع پر قتل ہونے والا نوجوان سپرد خاک ، 4ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

کاہنہ ،معمولی تنازع پر قتل ہونے والا نوجوان سپرد خاک ، 4ملزموں کے خلاف مقدمہ ...

  

                                         لاہور(بلال چودھری) کاہنہ کے گاﺅں بلاوالا کھو میں معمولی تنازع پر قتل ہونے والے نوجوان اعجاز اسلام کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی۔جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سولہ سالہ اعجاز اسلام گاﺅں بلا والا کھو کا رہائشی تھا، اس کے گاﺅں کی لڑکیاں قریبی گاﺅں دھلوکی کے سکول میں پڑھنے جاتی تھیں جن کو دھلوکی کے چند اوباش لڑکے چھیڑتے تھے ۔اس حوالے سے جب گاﺅں کے افراد منگل کی رات کو بات چیت کرنے دھلوکی گئے تو راستے میں ان اوباش لڑکوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اعجازموقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ شبیر ولد نکو کے سر پر ڈنڈے کا وار کیا گیا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور شبیر ولد قمر دین کی دائیں ٹانگ پر لاٹھیوں کے وار کر کے اس کو زخمی کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق اعجاز کو گولی لگی جو کہ اس کی کمر سے ہوتی ہوئی سینے سے نکل گئی ۔ مقتول کے والد محمد اسلام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں یاسر ولد محمد دین،ذیشان عرف چٹھا ولد اکبر،ماسٹر محمد اقبال اوراکبر شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے اعجاز اسلام کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثاکے حوالے کر دیا جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گزشتہ روز آبائی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -