انسپکٹروں کو ترقی نہ دینے پر آئی جی سے جواب طلب

انسپکٹروں کو ترقی نہ دینے پر آئی جی سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 3 پولیس انسپکٹروں کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس سے 24جون تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار وں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس نے معمولی سزاؤں کی بنیاد پر انہیں ترقی نہیں دی حالانکہ عدالت نے معمولی سزاؤں کو غیرقانونی قرار دے رکھا ہے، انہوں نے بتایا کہ محکمے کی ڈیپارٹمنٹل پرومشن کمیٹی نے انہیں ترقی دینے بارے کوئی غور نہیں کیا جبکہ جونیئر افسروں کو ترقی دے کر ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے، انہوں نے استدعا کہ عدالت محکمہ پولیس کو درخواست گزاروں کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -