ہسپتال میں اہلکاروں کی دوڑیں، میڈیاپیچھے ‘پیچھے، سرکار آگے‘ آگے

ہسپتال میں اہلکاروں کی دوڑیں، میڈیاپیچھے ‘پیچھے، سرکار آگے‘ آگے

  

لاہور(جاوید اقبال) جناح ہسپتال میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے زیر علاج زخمیوں کا ریکارڈ تبدیل کرنے کے حوالے سے گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا کے بعض لوگوں نے مسلم لیگ(ق) کی رہنما ماجدہ زیدی کے ساتھ ہسپتال کے ترجمان اور اے ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین سے رابطہ کیا تو اے ایم ایس نے ماجدہ زیدی سے اپنے پرانے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے راز داری میں بتایا ایم ایس کے ریٹائرنگ روم میں’ کام ڈالا‘ جا رہا ہے،ایم ایس خود اس میں ملوث ہیں جہاں پولیس والوں سے میٹنگ جاری ہے جس پر ماجدہ زیدی میڈیا کو کیمروں کے ساتھ بیک سائیڈ پر واقع ایم ایس کے ریٹائرنگ روم میں پہنچ گئیں جہاں کنڈی لگائی گئی تھی اور اندر ”کام“ جاری تھا ۔ ماجدہ زیدی نے میڈیا کے لئے دروازے اوپن کرا دیئے اور اندر سے پولیس کے ڈی ایس پی آفتاب پھلران ، ایک ڈی ایم ایس ایمرجنسی وفاقی اسٹیبلشمنٹ کا ملازم سہیل ریکارڈ سمیت پائے گئے اور میڈیا کو دیکھ کر نروس ہو گئے اور وہاں سے دوڑ پڑے، جہاں میڈیا پیچھے پیچھے اور سرکار آگے آگے تھی جس کی تصدیق اے ایم ایس کے ملازمین نے کی۔ اے ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ ریکارڈ تبدیل نہیں کیا جا رہا تھا، میڈیا کو زخمیوں کی لائف کوریج کی اجازت نہ دی جس پر وہ ناراض ہو گیا ،میں نے ایم ایس کے رٹائرنگ روم میں پولیس افسروں کی موجودگی کا نہیںبتایا ،وہاں مسلم لیگ کی ماجدہ زیدی سب کو لے گئی جسے کسی اور نے بتایا ہو گا۔

گھر کا بھیدی

مزید :

صفحہ آخر -