سی سی پی او لاہور کے لئے کیپٹن امین اور رائے محمد طاہر کے نام حکومت کو ارسال
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سی سی پی او لاہور کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن امین اور آر پی او بہاولپور رائے محمد طاہر کے نام حکومت کو بھجوئے گئے ہیں جبکہ ڈی آئی جی اپریشن لاہور کے لیے کیپٹن سید مبین احمد اور سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کے نام بھجوائے گئے ہیں ان افسران کی تعیناتی آئی جی پولیس پنجاب وزیر اعلی پنجاب کی مشاورت سے کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاون کے لیے او ایس ڈی امتیاز سرور ،ایس پی صدر ملک اویس کے نام زیر غور ہیں۔