ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنیوالا پراسرار شخص گلو بٹ گرفتار
لا ہو ر (کرا ئم سیل )ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنیوالاپراسرار شخص گلو بٹ گرفتار،سی ائی ائے کو تفتیش د ے د ی گئی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والے پراسرار شخص گلو بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلو بٹ پولیس کا مخبر، لینڈ گریبراور بھتہ خورہے۔ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القران سیکریٹریٹ میں ہونے والے سانحہ کے وقت پولیس کی موجودگی میں درجنوں گاڑیاں تباہ کرنے والے شخص گلو بٹ کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں علم ہوا ہے کہ یہ شخص باوجود غیر قانونی سرگرمیوں کے پولیس کی سرپرستی حاصل ہے اور مسلم لیگ نواز کے جلسوں میں پیش پیش ہوتا ہے۔ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں اس شخص سے لاتعلقی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ مسلم لیگ ن کا کا ر کن نہیں ہے ۔قا ئم مقا ئم سی سی پی او نے گلو بٹ کی تفتیش سی ائی ائے کو دے دی ۔
گلو بٹ