نوازشریف تاجکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

نوازشریف تاجکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  

 اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی چار یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -