پنجاب حکومت کی ملکی اور بیرونی قرضوں کا حجم 339 ارب60 کروڈ سے زائد ہو گیا

پنجاب حکومت کی ملکی اور بیرونی قرضوں کا حجم 339 ارب60 کروڈ سے زائد ہو گیا

  

                      لاہور(صبغت اللہ چودھری)پنجاب حکومت پر ملکی و بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھ کر 339 ارب 60 کروڑ 6لاکھ 33ہزار روپے ہو گیا ہے جو آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی مجموعی مالیت کے 70فیصد کے برابر ہے ۔ قرضوں کے بوجھ میں رواں مالی سال کے دوران 35 ارب 1 کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔30جون 2008کو قرضوں کے بوجھ کی مجموعی مالیت 304ارب 58کروڑ 42لاکھ 49ہزار روپے تھی ۔ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں تین ارب 62 کروڑ 88 لاکھ روپے ) 45.360ڈالر ملین (مالیت کا صرف ایک بیرونی قرضہ لیا ہے جبکہ قرضوں کی مجموعی مالیت میں 31 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ 84 ہزار روپے کا اضافہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں 28 فیصد اور ین کی مقابلہ میں 57 فیصد کمی کے باعث ہوا ہے ۔ رواں مالی سا ل میں پنجاب حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مد میں 5 ارب 40کروڑ 96 لاکھ 16ہزار روپے کی ادائیگی بھی کی ہے جس میں ایک ارب 4 کروڑ 73 لاکھ 23 ہزار روپے کی ادائیگی بیرونی قرضوں اور تین ارب 36کروڑ 22 لاکھ 93 ہزار روپے کی ادائیگی اندرونی ملکی قرضوں کی مد میں کی گئی ہے ۔30 جون 2008 کو ملکی قرضوں کی مالیت 51 ارب 21 کروڑ 93 لاکھ 86 ہزار روپے تھی جو رواں سال ادائیگی کے باعث کم ہو کر 47 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ 93 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ رواں مالی سا ل کے آغاز پر ڈالر کرنسی میں لئے گئے بیرونی قرضوں کی مالیت دو ارب 56 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار ڈالر تھی ۔ چار کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کا ایک قرضہ مزید لینے سے مالیت بڑھ کر دو ارب 61 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار ڈالر ہو گئی ہے ۔ 30 جون 2008 کو روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت 62.50 روپے تھی ۔ اس ایکسچینج ریٹ کے حساب سے ڈالر کرنسی میں لئے گئے قرضوں کی روپے کرنسی میں مالیت 160ارب 58کروڑ 13 لاکھ 38ہزار روپے تھی ۔ اب روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت 28 فیصد اضافہ سے 80 روپے ہو گئی ہے ۔ ڈالر کرنسی میں لئے گئے قرضوں کی مالیت دو ارب 61 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار ڈالر اس ایکسچینج ریٹ کے حساب سے 209ارب 17کروڑ 28 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ رواں مالی سا ل کے آغاز پر جاپانی کرنسی ین میں لئے گئے بیرونی قرضوں کی مالیت 125 ارب 11کروڑ 5 لاکھ 66ہزار ین تھی ۔ ایک ارب 19کروڑ 24لاکھ 44 .ہزار ین کی واپس ادائیگی سے مالیت کم ہو کر 123ارب 91کروڑ 81 لاکھ 22 ہزار ین ہو گئی ہے ۔ 30 جون 2008 کو روپے کے مقابلہ میں ین کی قیمت 0.5594 روپے تھی ۔ اس ایکسچینج ریٹ کے حساب سے ین کرنسی میں لئے گئے قرضوں کی روپے کرنسی میں مالیت 69ارب 98کروڑ 68 لاکھ 51ہزار روپے تھی ۔ اب روپے کے مقابلہ میں ین کی قیمت 57 فیصد اضافہ سے 0.8783 روپے ہو گئی ہے ۔ ین کرنسی میں لئے گئے قرضوں کی مالیت 123 ارب 91کروڑ 81 لاکھ 22ہزار ین ہے اس ایکسچینج ریٹ کے حساب سے ملکی کرنسی میں مالیت 108ارب 83کروڑ 72 لاکھ 87ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

قرض

 

مزید :

صفحہ آخر -