سا نحہ ماڈل ٹاؤن ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے پولیس تشدد کا سخت نوٹس لیا

سا نحہ ماڈل ٹاؤن ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے پولیس تشدد کا سخت نوٹس لیا

  

لاہور (ناصرہ عتیق سے )ماڈل ٹاؤن میں ڈا کڑ طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پولیس تشدد کا مسلم لیگ ن کی قیادت نے سخت نوٹس لیا ہے ۔اور اُنہوں نے اس کی اپنے طور پر انکوائری شروع کر دی ہے کہ اس کے پیچھے کون سے عوامل اور لوگ تھے ۔پارٹی رہنماؤں کے مطا بق اتنے اہم واقعہ پر وزیر اعلیٰ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا ۔اُنہیں جب اس کا پتا چلا تو وہ سخت ناراض ہو ئے ۔شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد پنجاب حکومت اس قسم کے کسی واقعہ کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔صوبائی کابینہ کی اکثریت نے وزیراعلیٰ کو کہا ہے کہ وہ اس کی ہر پہلوسے پر تحقیق کرائیں کہ اس سازش میں کون لوگ ملوث ہو سکتے ہیں ۔جن کی وجہ سے حکومت کو میڈیا اور اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔پارٹی قیادت نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔جو وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم کو دئیے جا ئیں گے۔اُنہوں نے اپنے تھنک ٹینک کو بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس بارے اُن کی مدد کرے ۔اُنہوں نے پارٹی سے بھی کہا ہے کہ اُن کے پاس کوئی ثبوت یا اطلاع ہو تو وہ اُس سے آگاہ کرے ۔

مزید :

صفحہ اول -