وانا میں فائرنگ ، سینیٹر صالح شاہ کا صاحبزادہ قتل

وانا میں فائرنگ ، سینیٹر صالح شاہ کا صاحبزادہ قتل
وانا میں فائرنگ ، سینیٹر صالح شاہ کا صاحبزادہ قتل

  

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ٹانک آرہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے  جسد خاکی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کا علاقہ پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اثر آتا ہے اور یہاں پولیس کی عمل داری نہیں ہے تاہم پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیرہ اسماعیل خان -اہم خبریں -