سانحہ ماڈل ٹاﺅن: انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار، طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کانام مقدمے سے خارج

سانحہ ماڈل ٹاﺅن: انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار، طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن: انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار، طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کانام مقدمے سے خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سخت تنقید کی وجہ سے حکومت اور پنجاب پولیس بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمے میں نامز د ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کا نام خارج کردیاگیاہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حسین محی الدین کانام فیصل ٹاﺅن انسوسٹی گیشن پولیس نے ناکافی شہادتوں اور عدم ثبوت کی وجہ سے خارج کیا جس کی رپورٹ بھی اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ حسین محی الدین پر کارکنان کو اشتعال دلانے کاالزام تھا۔واضح رہے کہ بیریئرہٹانے کی آڑمیں منہاج القرآن میں ہونیوالے آپریشن میں اب تک 11افرادجان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ 80سے زائد زخمی ہیں اور رپورٹیں تبدیل کرانے کے لیے پولیس نے جناح ہسپتال میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پولیس نے منہاج القرآن پر چڑھائی کردی تھی جہاں سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 11افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور کئی تاحال ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس گردی پر تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایاتھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کچھ حکومتی ارکان اپنی وضاحتیں پیش کرنے پر لگے ہیں تو کچھ دلیل سے جواب دینے کی بجائے غصے ہوجاتے ہیں اور منہاج القرآن والوں کو ہی ذمہ دارٹھہراتے ہیں ۔ پولیس کی مدعیت میں درج دومختلف مقدمات میں پہلے خود ہی ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے کو نامزد کیا اور پھراز خود ہی نام خارج کردیا۔