فیس بک بحال ہوگئی

فیس بک بحال ہوگئی
فیس بک بحال ہوگئی

  

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کچھ دیر سروس معطل رہنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک بحال ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق دن 12کے بعد تقریباً25منٹ کے لیے دنیا بھر میں فیس بک سروس معطل ہوگئی جس کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے بتایاکہ ویب سائٹ پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جس کی وجہ سے وہ معذرت خواہ ہیں ۔ خرابی کے دوران فیس بک لاگ ان کرنے کی کوشش پر ”معذرت،کچھ خرابی ہے ، کام کررہے ہیں اور جلد فعال ہوجائے گی ‘ کا میسج ملتاتھااور یہی صورتحال فیس بک کے موبائل ورژن کی بھی تھی ۔ خرابی کے دوران ایشیاء، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں فیس بک بند رہی ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -