آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات
آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئر ہیڈ کواٹرز میں پاک فضائیہ کے سر براہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملا قات کی ۔ تفصیلات کے مطابق بری اور فضائی افواج کے سربراہان کی ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں پاک فضائیہ کے کر دار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے کئی اہم ٹھکانے تباہ کیے ہیں ۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بحری اور بری افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران تعاون جار ی رکھیں گی ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -