حکومت متحدہ کے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے: الطاف حسین
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حالات کے جبر سے گھبرانے یا ڈرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، حکومت ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے۔تفصیلات کے مًطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے،طاہرہ آصف ایم کیو ایم پنجاب ہاو¿س کے ساتھیوں کا ایک بڑی بہن کی طرح خیال رکھا کرتی ہیں۔ طاہرہ آصف اور ایم کیو ایم کے دیگر منتخب نمائندوں اور رہنماﺅں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں،مقامی انتظامیہ اور پولیس کو درخواستوں کے باوجود طاہرہ آصف سمیت کسی بھی منتخب نمائندے کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، حکومت ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے۔