وفاقی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس بنائے:سپریم کورٹ

وفاقی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس بنائے:سپریم کورٹ
وفاقی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس بنائے:سپریم کورٹ

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق متفرق درخواستوں پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، 32 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے پولیس ٹاسک فورس بنائے ،اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں ،سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے خلاف کسی بھی نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ ملزمان کو سزا دی جائے،تعلیمی نصاب ایسا بنایا جائے جو مذہبی رواداری کو فروغ دے۔ فیصلے میں عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ اور تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ آئین کے مطابق اقلیتوں کو ملازمتوں میں کوٹہ دینے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -