نصرت سحر عباسی نے شر جیل میمن کو ”گلو بٹ “ قرار دے دیا

نصرت سحر عباسی نے شر جیل میمن کو ”گلو بٹ “ قرار دے دیا
 نصرت سحر عباسی نے شر جیل میمن کو ”گلو بٹ “ قرار دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلو بٹ کی باز گشت سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دی اور خاتو ن رکن نصرت سحر عباسی کی طرف سے شر جیل میمن کو گلو بٹ قرار دینے پر اسمبلی میں بھی ہنگامہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی نے صوبا ئی وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن کو ”گلو بٹ“ کہ دیا جس پر اسمبلی مچھلی با زار بن گئی اور حالت یہ ہو گئی کہ کان پڑی نہیں سنا ئی دے رہی تھی ۔ ارکان کی جانب سے اعتراض پر نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اگر شر جیل میمن کو یہ لفظ برا لگ رہا ہے تو میں انہیں ”پپو بٹ“ کہ دیتی ہوں، صبح سے گلو بٹ ، گلو بٹ سن رہی ہوں اس لئے منہ سے نکل گیا ۔ ا س سے قبل سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے گلو بٹ لاہورپولیس کی قیادت کر رہا تھا اور ایس پی ماڈل ٹاﺅن گاڑیاں توڑنے پر اسے گلے لگا رہے تھے اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے گلو بٹ پنجاب کا وزیر داخلہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -