ضرب عضب کامیابی سے جاری ، ازبک جنگجوﺅں سمیت مزید 15مارے گئے ، مواصلاتی سینٹرتباہ

ضرب عضب کامیابی سے جاری ، ازبک جنگجوﺅں سمیت مزید 15مارے گئے ، مواصلاتی ...
ضرب عضب کامیابی سے جاری ، ازبک جنگجوﺅں سمیت مزید 15مارے گئے ، مواصلاتی سینٹرتباہ

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن’ ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری ہے ،میرانشاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے دوران15دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق  میرانشاہ کے قریب پہاڑوں پر قائم کیا گیا دہشتگردوں کا مرکزی مواصلاتی سینٹر تباہ کر دیا گیا ہے ،فوج کی کارروائی میں بارودی سرنگ نصب کر نے والے 8ازبک دہشتگرد بھی ہلاک کر دئیے گئے ہیں جبکہ شدت پسندوں سے جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے8اہلکار شہید،7زخمی ہو گئے۔عسکری ذرائع کے مطابق فوج نے ہشت گردوں کے زیر استعمال علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور آئندہ چند روز میں میرانشاہ کو دہشت گردوں سے پاک کرا لیا جائے گا۔آ پریشن ضرب عضب میں اب تک 232دہشتگرد ہلاک ،شدت پسندوں کی20پناہ گاہیں تباہ کی جا چکی ہیں،آئی ایس پی آر کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کے تحفظ اور محفوظ مقامات تک منتقلی کو یقینی بنا یا گیا ہے ۔

مزید :

دفاع وطن -