تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق پارٹی نے حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیاہے تاہم اختلاف رائے کی وجہ سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور تمام اختیارپارٹی کے چیئرمین عمران خان کو دیدیاگیاہے ۔ باخبرذرائع نے انکشاف کیاہے کہ گذشتہ دنوں ہونیوالے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مستعفی ہونے پر غور کیاگیاجس دوران کچھ اراکین نشستیں خالی کرنے کے حامی تھے تو کچھ نے مخالفت کی ۔ ابتدائی طورپر فیصلہ کیاگیاکہ 27جون کو بہاولپورمیں ہونیوالے جلسے میں عمران خان اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دیں گے جس کے بعد مطالبات پورے نہ ہونے پر حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے ۔