عالمی فٹ بال ورلڈ کپ: برازیلین کھلاڑی نیمار فرصت ملتے ہی اپنی اداکارہ دوست کے ہاں پہنچ گئے

عالمی فٹ بال ورلڈ کپ: برازیلین کھلاڑی نیمار فرصت ملتے ہی اپنی اداکارہ دوست ...
 عالمی فٹ بال ورلڈ کپ: برازیلین کھلاڑی نیمار فرصت ملتے ہی اپنی اداکارہ دوست کے ہاں پہنچ گئے

  

ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی فٹ بال کپ 2014ءمیں میکسیکو سے سخت مقابلے کے بعد ایک دن کی فرصت ملتے ہی برازیلین کھلاڑی نیماربراہ راست اپنی دوست اور اداکارہ برونا مارکوئزین سے ملنے اور ان کے ساتھ فرصت کے لمحات گزارنے کے لیے ریو ڈی جنیرو جا پہنچے جہاں دونوں نے سینٹا ٹریسا کے ایک لگژری ہوٹل کے سب سے مہنگے کمرے ’لافٹ سویٹ‘ میں اکٹھے 24گھنٹے گزارے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے دوست کھلاڑی کے لیے معمولات میں تبدیلیاں کیں اور نیمار کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے فرصت نکال لی۔دونوںمنگل کی شام سے بدھ تک ہوٹل میں رہے جہاں ایک دن کاکرایہ ساڑھے چھ لاکھ پاکستانی روپے تھا۔بل کی ادائیگی برونا مارکوئزین نے کی۔ اس سویٹ سے گوانابرا خلیج، کرائسٹ ریڈیمر اور سینٹا ٹریسا کی پہاڑیوں کے مناظر نظر آتے ہیں اور ’وال پیپر‘ نامی میگزین کے مطابق یہ دنیا کا بہترین ڈیزائن کردہ سویٹ ہے۔اس ہوٹل میں گلوکارہ ایمی وائن ہاو¿س، اداکارہ کیٹ ہڈسن، اداکار بینیسیو¿ ڈیل ٹورو اور بینڈ میوز کے سازندے میتھیو بلامی جیسی معروف شخصیتوں کی ضیافت کی جا چکی ہے۔

برازیل کے سواحل پر رنگ کو گندمی اور ملیح کرنے کا رواج خواتین میں پہلے سے رہا ہے لیکن اب صرف کھلاڑی ہی اچھے مواقع سے لطف اندوز نہیں ہو رہے ہیں بلکہ کھلاڑیوں سے منسلک اور ان سے تعلق رکھنے والی حسینائیں بھی برازیل میں لطف اندوز ہونے کا کوئی موقع چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ ان میں سے ایک جوڑے نے تو بدھ کو دکھا دیا کہ وہ ورلڈ کپ کے دوران کس طرح کے مزے لوٹ رہے ہیں،اٹلی کے سٹرائیکر بالوٹیل کی اہلیہ فینی نیگوئشا نے ریو ڈی جنیرو کے ایک ریزورٹ میں دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی ایک تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی۔برازیل کے مناظر اور اپنے رنگ کو گندمی اور ملیح کرنے کے علاوہ موٹانا یارکے نے برازیل میں اپنے قیام کی تعریف کی۔

مزید :

کھیل -