آٹھ افراد کی دولڑکیوں سے مسلسل پانچ روزتک اجتماعی جنسی زیادتی

آٹھ افراد کی دولڑکیوں سے مسلسل پانچ روزتک اجتماعی جنسی زیادتی
آٹھ افراد کی دولڑکیوں سے مسلسل پانچ روزتک اجتماعی جنسی زیادتی

  

ننکانہ(کرائم رپورٹر) نواحی چک 111 چرونڈ میں سات افراد مسلسل پانچ دن تک مغوی لڑکی کواجتماعی جنسی درندگی کانشانہ بنایااور فروخت کرنے کی کوششوں کے دوران ہی برہنہ لڑکی چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ دوسرا واقعہ محلہ اسلام پورہ میں پیش آیاجہاں گھروں میں کام کرنیوالی غریب لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار کی بیٹی کو رات کے گن پوائنٹ پر ندیم ، ہاشم اور یاسین سمیت پانچ افراد نے اغواءکرلیا اور علی آبادمیں ہاشم واہلہ کے ڈیرے پر لے گئے جہاں نشے میں دھت ہوکر ساری رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ صبح ہونے پر لڑکی کو کھانا دیا اور ایک کمرے میں بند کردیااور اُسی کمرے میں پانچ روز تک قید وجنسی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ملزموں نے لڑکی کو فروخت کرنے کی کوشش کی مگر موقع ملتے ہی لڑکی برہنہ حالت میں بھاگ نکلی اور پولیس اہلکاروں نے تھانہ صدر منتقل کرکے درخواست پر ملزمان کیخلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا۔

دوسرا واقعہ محلہ اسلام پورہ میں پیش آیاجہاں وقاص بٹ نامی شخص گھروںمیں کام کرنیوالا لڑکی کو زبردستی لایااور جنسی زیادتی کرڈالی جس کے بعد برہنہ حالت میں موبائل پر تصویریں بنائیں۔متاثرہ لڑکی کے شورشرابہ اور لڑکی کے کراہنے کی آوازیں سن کر اہل محلہ نے اُسے نکالا اور جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے وقاص بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -