درد سے نجات دلانے والی غذائیں

درد سے نجات دلانے والی غذائیں
درد سے نجات دلانے والی غذائیں

  

نیویارک (بیورونیوز ) اگر آپ کسی بیماری، ورزش یا چوٹ کی وجہ سے گھٹنے، ٹانگ اور کمر کے درد میں مبتلا ہیں تو آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں تبدیلی لا کر کسی حد تک اس مشکل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ کچھ غذائیں قدرتی طور پر درد سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، لہذا ڈاکٹر کے پاس جانے یا کوئی فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرنے سے قبل ایک بار درج ذیل غذاﺅں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر دیکھیں، آپ کو درد میں واضح فرق محسوس ہو گا۔

مچھلی: مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے جو سوزش کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے اور اندرونی سوزش گھٹنے، ٹانگ اور کمر میں درد کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک ہفتہ میں چار نہیں تو دو بار ضرور مچھلی کا استعمال کیا جائے تاکہ آپ ان دردوں سے محفوظ رہ سکیں۔

پھل اور سبزیاں: زیادہ تر پھل اور سبزیوں میں کیلوریز کی سطح کم ہوتی ہے اور متعدد فائبر (ریشوں) سے بھرپور ہوتی ہے، لہذا سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے آپ اپنا وزن کم یا مستحکم کر سکتے ہیں۔ زیادہ وزن جوڑوں میں درد کا باعث بنتا ہے اور بہت سارے ایسے پھل یا سبزیاں ہیں جن میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ درد کم کر سکتی ہیں، جیسے کہ چیری۔ چیری اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو درد میں فوری کمی لا سکتی ہے۔ اسی طرح چکوترا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق چکوترا آرتھرائٹس یعنی جوڑوں میں درد میں کمی کا ذریعہ ہے۔

مسالہ جات: چند اشکال میں کچھ مسالہ جات بھی گھٹنے، ٹانگ اور کمر کے درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہلدی کا استعمال سوزش کو کم کرنے کے ساتھ آرتھرائٹس سے متاثرہ جوڑوں کو محفوظ بناتا ہے۔ اسی طرح روزانہ دو سے تین چمچ ادرک کا استعمال آپ کے جوڑوں کو مضبوط بنا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -