فاروق آباد، آٹھ سالہ بچی کو چچا نے زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا

فاروق آباد، آٹھ سالہ بچی کو چچا نے زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا
فاروق آباد، آٹھ سالہ بچی کو چچا نے زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا
کیپشن: sheikhupura map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فاروق آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بے حس چچا نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فاروق آباد کے نواحی علاقہ باوئے دی کیری کے رہائشی کرامت علی کے پاس اس کی 8 سالہ نواسی (جو انہی کے گھر میں رہتی تھی) کو گزشتہ روز اس کے رشتہ میں چچا رفیق ولد حمید بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ بچی کی غیر موجودگی کے باعث اہل خانہ پریشان ہو گئے اور آخری دفعہ رفیق ولد حمید کے ساتھ گھر سے باہر جانے کی بنا پر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ صدر فاروق آباد کے ایس ایچ او رانا قمر ساجد اور ان کی تفتیشی ٹیم نے ملزم سے اقرار جرم کروایا اور ملزم کی نشاندہی پر قریبی کھیتوں سے بچی کی تشدد زدہ گلے میں پھندہ لگی نعش برآمد کر لی۔

مزید :

شیخوپورہ -