فیس بک کے مزاج پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں: تحقیق
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے آپ کے مزاج پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ جنگل کی آگ کی طرح دوستوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی اور کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک پر مثبت پوسٹ لوگوں کے مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے تو منفی ریمارکس کا بالکل الٹا اثر ہوتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی پوسٹ کے اثرات تو اسے کرنے والے پر بھی فوری طور پر مرتب ہوتے ہیں اور بہت کم ہی کوئی جذباتی پوسٹ لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رپورٹ کے دوران 30 لاکھ سے زائد پوسٹس کے 122 ملین الفاظ کا جائزہ لیا گیاج ن میں سے 10 لاکھ مثبت اور 18 لاکھ کو منفی قرار دیا گیا۔ محقق پروفیسر جیف بینکوک کے مطابق اکثر لوگ اپنے پوسٹس میں مثبت الفاظ کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر یہ رجحان ہر ہفتے تبدیل ہوتا رہتا ہے اور پھر غیر ارادی طور پر منفی پوسٹ فیس بک پر نظرآنے لگتی ہیں۔