پارٹی خواتین باز آ جائیں، ایس ایم ایس نہ کریں: عمران خان

پارٹی خواتین باز آ جائیں، ایس ایم ایس نہ کریں: عمران خان
پارٹی خواتین باز آ جائیں، ایس ایم ایس نہ کریں: عمران خان
کیپشن: Imran Khan

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی میں خواتین کی لڑائیوں سے تنگ آ گئے ہیں اور انہوں نے خواتین ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں ہرگز ’ایس ایم ایس‘ نہ کریں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف لاہور آفس پارٹی عہدیداروں و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ایک اجلاس میں پارٹی لڑائی جھگڑوں اور اختلافات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ جب صبح اٹھتا ہوں تو پچاس ایس ایم ایس آئے ہوئے ہوتے ہیں جو سب ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے انبار پر مبنی ہوتے ہیں میں ان ایس ایم ایس کو پڑھوں، لڑائی جھگڑے حل کروں یا پھر بڑی لڑائیاں لڑوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی جھگڑے پارٹی تنظیم خود حل کرے اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے، خصوصاً خواتین ونگ کو انہوں نے جھاڑتے ہوئے کہا کہ آئندہ مجھے ایس ایم ایس نہ کرے، اراکین پنجاب اسمبلی ہی اختلافات اور جھگڑے ختم کریں۔ انہوں نے پنجاب اور لاہور تنظیم میں باہمی اختلافات پر کہا کہ مجھے علم ہے کہ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ میں جب لاہور آﺅں تو میں ان کے پاس آﺅں مگر میں جس پارٹی دفتر میں چاہوں جاﺅں گا، لاہور میں تمام پارٹی دفاتر تحریک انصاف کے دفاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 جون کو بہاولپور کے جلسہ میں چار حلقوں کے انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے ایک ٹائم فریم دے کر حکومت کو الٹی میٹم دیا جائے گا اگر اس وقت میں تصدیق نہ کرائی گئی تو پھر تحریک انصاف سڑکوں پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جو ملکی حالات نظر آ رہے ہیں اس کے مطابق ملک میں جلد عام انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رمضان میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید :

اسلام آباد -