ملاقات رنگ لے آئی ، جے یو آئی (ف) کے وزرا کو محکمے مل گئے

ملاقات رنگ لے آئی ، جے یو آئی (ف) کے وزرا کو محکمے مل گئے
ملاقات رنگ لے آئی ، جے یو آئی (ف) کے وزرا کو محکمے مل گئے
کیپشن: jui

  

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات رنگ لے آئی ، جمعیت علمائے اسلام (ف )کے 2 وزرا محکمے الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ف) کے اکرم خان درانی کووفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو پوسٹل سروسز کی وزارت دے دی گئی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے عثمان ابراہیم کو وزیر ہاﺅسنگ کی جگہ وزیر مملکت برائے کیڈکا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزرا کو محکمے دینے کا فیصلہ جمعرات کے روز صبح وزیر اعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود کسی معاملے پر مشاور ت نہیں کی جاتی جس پر وزیر اعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -