برطانیہ میں 111 سالہ خاتون نے میٹرک کر لیا

برطانیہ میں 111 سالہ خاتون نے میٹرک کر لیا
برطانیہ میں 111 سالہ خاتون نے میٹرک کر لیا
کیپشن: aged lady

  

نارفوک ( نیوزڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے 111سالہ کی عمر میں گریجوایشن کی سند حاصل کر لی۔ لیلا برڈن کوجب سند دی گئی تو وہ آہستہ آہستہ تالیاں بجا رہی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مئی میں برطانیہ کے ایک مقامی چینل نے لیلا کو اس وقت متعارف کروایا جب وہ آئسکریم کھاتے ہوئے اپنی ایک سو گیارویں سالگرہ منا رہی تھی۔ اس موقع پر لیلا کا کہنا تھا کہ ” میں بوڑھی نہیں ہوئی، ابھی تک جوان ہوں“۔ ذہنی طور پر چاک و چوبند لیلا کو آج بھی اپنے سکول دور کی تمام باتیں یاد ہیں۔ لیلا نے 1918ءمیں اس وقت تعلیم ادھوری چھوڑی جب ایک وبائی مرض کی وجہ سے سکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا، لیلا اس وقت دو ملازمتیں بھی کر رہی تھی، لہذا کام کے بوجھ کی وجہ سے وہ دوبارہ سکول نہیں جا سکی۔ دنیا کے معمر ترین افراد میں شامل ہونے والی خاتون کا کہنا ہے کہ عمر کی وجہ سے اس کا جسم کمزور ہو چکا ہے اور دردیں بھی ہوتی ہیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ وہ تاحال زندہ ہے۔

مزید :

تفریح -