سانحہ ماڈل ٹاﺅن: ڈاکٹر شاہد مسعود کا ’گلوبٹ‘ کے مستقبل کے بارے تشویشناک دعویٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے منہاج القرآن پر حملے کے دوران گاڑیاں توڑنے والے گلوبٹ کے بارے میں تشویشناک دعویٰ کیاہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک ‘پر گردش کرتے ڈاکٹر شاہد مسعود کے بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت کو جب بھی مشکل میں آتی ہے تو بڑی بڑی غلطیاں ہوتی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت حکومتی ذمہ داران عمران خان کے جلسوں اور طاہرالقادری کی آمد کی خبروں سے سخت پریشان ہیں اور خدشہ ہے کہ جیل میں ہی گلو بٹ کو مروانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے . نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھی ڈاکٹر شاہد کا کہنا تھا کہ گلو بٹ مقدمے کا سب سے اہم گواہ ہے اور انھیں کسی نے بتایا ہے کہ اس کی اپنی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ اگر اس نے میڈیا کے سامنے منہ کھول دیا تو زیادہ بڑا بحران کھڑا ہو جائے گا .