وزارت دفاع نے جیو کی سز ا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا

وزارت دفاع نے جیو کی سز ا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا
وزارت دفاع نے جیو کی سز ا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت دفاع نے جیو کی سزا میں اضافے کے لئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجو ادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل کو جیو کی سزا میں اضافے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیس میں وزارت دفاع کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ جیو نے قومی اداروں کی کردار کشی کی جس پر پیمرا کی طرف سے دی گئی سزا انتہائی کم ہے،جیو کو بڑے جرم پر چھوٹی سزا دی گئی ،قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ پیمرا نے وزارت دفاع کی درخواست پر جیو کو پندرہ دن کے لئے بند کرنے اور ایک کروڑ جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی ہے جبکہ وزارت دفاع نے سزا کے فوری بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیو کو دی جانے والی سزا انتہائی کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہئے۔اسی تناظر میں آج جیو کی سزا میں اضافے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -