سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ایک اور زخمی دم توڑگیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ایک اور زخمی دم توڑگیا
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ایک اور زخمی دم توڑگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑگیا جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد10ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاﺅن منہاج القرآن کے مرکز پر پولیس کے دھاوے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا حافظ خاور جناح ہسپتال کی نیورو سرجری وارڈ میں زیر علاج تھا اور تشویشناک حالت کی وجہ سے اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق حافظ خاور کو سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے اس کاحرام مغز بری طرح متاثر ہو ا تھا ڈاکٹروں نے سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے رہائشی خاور کو بچانے کی سر توڑ کوشش لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

مزید :

لاہور -