مختلف اضلاع میں 121ججز کے تبادلے
لاہور (مانیڑنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مختلف اضلاع میں121 ججز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار محبوب قادر شاہ نے بتایا کہ چیف جسٹس خواجہ امتیاز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کے تبادلوں کے احکامات دیئے ، تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 32 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 32 سینئر سول ججز اور 52 سول ججز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں مشتاق احمد تارڑ کو ضلع حافظ آباد سے تبدیل کرکے چکوال میں مقرر کر دیا گیا ، محمد سلیم کو لودہراں سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت حافظ آباداور محمد حفیظ اللہ خان کوڈسٹرکٹ سیشن کورٹ ساہیوال سے ضلعی عدالت لاہورتعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر صابر کو چکوال سے ڈسٹرکٹ ساہیوال جبکہ مظہر حسین چوہدری کو بینکنگ کورٹ نمبر ایک راولپنڈی سے ضلعی عدالت لودہراں تعینات کر دیا گیا ہے ۔