عرب ریاستوں نے امیری کے نئے ریکارڈ بنالئے

عرب ریاستوں نے امیری کے نئے ریکارڈ بنالئے
عرب ریاستوں نے امیری کے نئے ریکارڈ بنالئے
کیپشن: arab

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امت مسلمہ کی حالت بحیثیت مجموعی تو حد درجہ بدحالی کی تصویر پیش کرتی ہے لیکن مسلم ممالک میں اہم مقام رکھنے والا سعودی عرب کروڑ پتی گھرانوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا تیرہواں بڑا ملک ہے اور کچھ دیگر عرب ممالک اس فہرست میں سعودی عرب سے بھی آگے ہیں۔ امریکی ادارے بوسٹن کنسلٹنگ گروپ(BCG) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مملکت سعودی عرب میں ہر ہزار گھرانوں میں سے 31 کروڑپتی ہیں یعنی کل گھرانوں میں سے 3.1 فیصد کی دولت 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق کروڑ پتی گھرانوں کی کثافت کے لحاظ سے قطر دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 17.5 فیصد گھرانوں کی دولت دس لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ کویت کا 9 فیصد کے ساتھ پانچواں نمبر جبکہ بحرین کا تقریباً 6 فیصد کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔ کروڑ پتی گھرانوں کی فہرست میں عمان اور متحدہ عرب امارات کا نمبر بالترتیب دسواں اور بارہواں ہے۔ 10 کروڑ ڈالر سے زائد دولت والے گھرانوں کی تعداد کے لحاظ سے قطر کا دنیا میں چھٹا نمبر ہے جبکہ کویت کا ساتواں اور بحرین کا سولہواں نمبر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -