دانت کے درد سے فوری نجات کیلئے آسان قدرتی نسخے

دانت کے درد سے فوری نجات کیلئے آسان قدرتی نسخے
دانت کے درد سے فوری نجات کیلئے آسان قدرتی نسخے

  

لندن(نیوزڈیسک)دانت میں درد اور تکلیف کی وجہ سے ہماری رات کی نیندیں اڑ جاتی ہیں اور ہم خطرناک انٹی بائیوٹک لینے سے بھی گریز نہیں کرتے لیکن آج ہم آپ کو اس درد سے نجات کے لئے قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔

لہسن

اگر آپ کے دانت میں درد کیڑا لگنے یاانفیکشن کی وجہ سے ہے تو لہسن چبانے سے یہ درد جلد کم ہوجائے گا۔لہسن میں انٹی بائیوٹک اثرات پائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کے درد میں راحت دیتا ہے۔

مزیدپڑھیں:لیموں سے بنا یہ مشروب گھر پر تیار کر کے استعمال کریں،صحت کے تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا

پیاز

لہسن کی طرح پیاز میں بھی ایسی کوالٹی پائی جاتی ہے کہ یہ منہ کی سوجن اور دانت کی درد کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ اس کا کڑوا ذائقہ برداشت کرسکتے ہیں تو اسے اچھی طرح پیس کر اس پیسٹ سے کُلی کریں یا کچا پیاز چبا چبا کر تھوکتے رہیں۔اس طریقے سے بھی آپ کو دانت کے درد سے سکون ملے گا۔

لونگ

اکثر ٹوتھ پیسٹ میں اس کا استعمال درد سے نجات کے لئے کیا جاتا ہے۔اس میں بھی انٹی انفلیمیشن اثرات پائے جاتے ہیں اور اگر اس کو بھی چبا کر یا اس کے پانی سے کُلی کی جائے تو درد میں خاصی کمی ہوتی ہے۔

برف

اسے دونت پر رکھنے سے بھی کافی سکون ملتا ہے لیکن یاد رہے کہ ایسا کرتے وقت برف کو ہرگز بھی مت چبائیں بلکہ اسے دانت کے اوپر رکھیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -