عام طور پر ہمارا ایک نتھنا بند کیوں رہتاہے؟انتہائی دلچپ جواب جانئے

عام طور پر ہمارا ایک نتھنا بند کیوں رہتاہے؟انتہائی دلچپ جواب جانئے
عام طور پر ہمارا ایک نتھنا بند کیوں رہتاہے؟انتہائی دلچپ جواب جانئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے ناک کا ایک نتھنا بند ہوتا ہے اور دوسرا کھلا رہتا ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیا وجہ ہے کہ ایک حصہ کھلا ہوتا ہے لیکن دوسرا بند ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو اس کی دلچسپ وجہ بتاتے ہیں۔

آپ کے لئے یہ بات نئی ہوگی کہ جب ہم سانس لیتے ہیں تو ہمارا ایک نتھنا زیادہ کام کرتا ہے اور دوسرے کو آرام ملتا ہے۔اگر دائیں والا کام کررہا ہے تو بائیں والے کو کم کام کرنا پڑتا ہے اور اگر بائیں والا کام کرے تو دائیں والا کم کام کرتا ہے۔یہ چکر مستقل بنیاد پر چلتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناک میں بلغم ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم ہوتی ہے۔یہ تمام کنٹرول ہمارے دماغ میں ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے جسم کو دو طرح سے فائدہ ہوتاہے ،ایک تو ہماری سونگھنے کی حس تیز ہوجاتی ہے اور دوسرا ناک کا فلٹر ٹھیک رہتا ہے اور باہر کی آلودگی ہمارے جس میں داخل نہیں ہو پاتی۔

مزید :

تعلیم و صحت -