القاعدہ نے امریکہ کا غصہ سعودی شہری پر نکا ل دیا،رونگٹے کھڑے کر دینے والی سزا
صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں القاعدہ کے اہم رہنما کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے القاعدہ نے دو سعودی شہریوں کو سرعام لٹکا کر گولیوں سے چھلنی کردیا۔
مزیدپڑھیں:دبئی حکومت کا رمضان کے احترام میں غیر ملکی قیدی رہا کرنے کا اعلان
نیوز سائٹ ”میل آن لائن“ کے مطابق القاعدہ رہنما ناصر عبدالکریم الوحیشی کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے اگلے ہی روز سعودی شہریوں کو ہلاک کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں سعودی شہریوں کی لاشیں ایک پل کے ساتھ لٹکی دکھائی گئی ہیں جبکہ ان کے اوپر لٹکائے گئے ایک بینر پر تحریر کیا گیا تھا کہ القاعدہ کے جنگجوﺅں پر امریکی طیاروں کے حملے کیلئے سعودی عرب ذمہ دار ہے۔
”میل آن لائن“ کے مطابق القاعدہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں پر القاعدہ کے نیٹ ورک میں گھس کر جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔ انہیں عبدالکریم الوحیشی کے بارے میں اہم معلومات القاعدہ کے مخالفین تک پہنچانے کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا۔ ایک القاعدہ شدت پسند کے مطابق قتل کئے گئے سعودی شہری القاعدہ رہنماﺅں کی گاڑیوں اور کپڑوں میں ٹریکنگ چپ لگا کر ان کی جاسوسی کرتے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں سعودی شہریوں کو القاعدہ کے زیر کنٹرول شہر مکلا میں سرعام گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔