جھگڑالو بیوی کو بچانے کیلئے شوہر کنویں میں کو دگیا،لیکن انجام ایسا ہوا جس کا وہ کبھی تصوربھی نہ سکتا

جھگڑالو بیوی کو بچانے کیلئے شوہر کنویں میں کو دگیا،لیکن انجام ایسا ہوا جس کا ...
جھگڑالو بیوی کو بچانے کیلئے شوہر کنویں میں کو دگیا،لیکن انجام ایسا ہوا جس کا وہ کبھی تصوربھی نہ سکتا

  

کولمبو (نیوز ڈیسک) خود کشی کی نیت سے کنویں میں چھلانگ لگانے والی بیوی کو بچانے کیلئے اس کے پیچھے کودنے والا سری لنکن نوجوان جان کی بازی ہارگیا، لیکن بیوی کی جان بچالی گئی۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کیلئے 12چھٹیوں کا اعلان

”گوسپ سی لنکا“ کے مطابق 29 سالہ وادیویل راجہ اور اس کی 20 سالہ بیوی اشوک سباشی کے درمیان تکرار جھگڑے کی صلاحیت اختیار کرگئی جس کے نتیجے میں لڑکی نے خود کشی کا فیصلہ کرلیا۔ اس نے اپنے سات ماہ کے بچے کو ایک طرف پھینکتے ہوئے قریبی کنوے میں چھلانگ لگادی اور اسے بچانے کیلئے وادیویل بھی اس کے پیچھے کود گیا۔

کنویں سے چیخ و پکار کی آواز سن کر مقامی لوگ ان کی مدد کو پہنچے اور لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ اس کا خاوند ڈوب کر ہلاک ہوچکا تھا۔لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا خاوند اسے بدزبان ہونے کے طعنے دیتا تھا اور واقعہ سے پہلے اسے مارا بھی تھا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے کنویں میں چھلانگ لگادی۔اس کا کہنا تھا کہ وہ پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد ایک دفعہ سطح پر ابھری تو ایک پتھر کو تھام لیا جبکہ اسکا خاوند کوئی سہارا ڈھونڈنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -