عالمی رہنماؤں اور تاریخ پیدائش میں گہر اتعلق ،انتہائی دلچسپ رپورٹ

عالمی رہنماؤں اور تاریخ پیدائش میں گہر اتعلق ،انتہائی دلچسپ رپورٹ
عالمی رہنماؤں اور تاریخ پیدائش میں گہر اتعلق ،انتہائی دلچسپ رپورٹ

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) کیا آپ کا برج آپ کے مستقبل میں حکمران بننے کے امکانات کے بارے میں کچھ بتاتا ہے؟ ایک انٹرنیشنل نیوز ویب سائٹ نے دنیا بھر کے حکمرانوں کے بروج کا تجزیہ کیا تو کچھ دلچسپ نتائج سامنے آئے اور پتہ چلا کہ سب سے زیادہ حکمرانوں کا برج عقرب (Scorpio) ہے جبکہ اسد اور قوس بھی قریب قریب ہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:دنیا کی سب سے مختصر کمرشل فلائٹ جس کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم ہے لیکن پھر بھی مسافروں کا رش لگتاہے

اس رپورٹ کے مطابق حکمرانوں کے بروج کی صورتحال کچھ یوں ہے۔

برج عقرب (Scorpio):

دنیا کے 22 حکمرانوں کا برج عقرب ہے اور ان میں سابق امریکی وزیر خارجہ اور موجودہ صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن بھی شامل ہیں۔

برج اسد (Leo):

18 ممالک کے حکمرانوں کا برج اسد ہے، اور ان میں امریکی صدر باراک اوباما بھی شامل ہیں۔

قوس (Sagittarius):

اس برج کے حامل حکمرانوں کی تعداد بھی 18 ہے۔ سابق برطانوی رہنما ونسٹن چرچل کا برج بھی قوس تھا۔

دیگر بروج والے حکمرانوں کی تعداد یہ ہے۔

جوزا 17، حوت 15، ثور 13، سرطان 16، دلو 14، میزان 13، حمل 15، جدی 14، سنبلہ 12

مزید :

ڈیلی بائیٹس -