وہ ٹریفک سگنل جس پر گزشتہ 28 سال سے مسلسل سرخ بتی روشن ہے کیونکہ ۔۔۔
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں ٹریفک سگنل کی لائٹ 20سیکنڈ کے لیے سرخ ہوتی ہے، بعض لوگ وہ بھی برداشت نہیں کر پاتے اور سگنل توڑ کر نکل جاتے ہیں، لیکن جرمنی میں ایک ٹریفک سگنل ایسا ہے جس کی لائٹ گزشتہ 28سال سے سرخ ہے اور کسی نے اس سگنل کو توڑ کر آگے جانے کی جرات نہیں کی۔
مزیدپڑھیں:سعودی شہری نے اپنی ماں کیلئے ایسا کام کر دکھایاکہ جو ہر کسی کی خواہش ہو تی ہے
جرمنی کے شہر ڈریسڈین میں زیگل سٹراس روڈ پرواقع سگنل ، جہا ں دیگر تین سڑکیں اس سے آ کر ملتی ہیں، کی لائٹ 1987ءسے سرخ ہے اورتب سے کوئی بھی شخص اس سگنل سے گیروک سٹراس کی طرف نہیں گیا۔شہری اس سگنل پر آ کر رک جاتے ہیں اور دائیں طرف کا اشارہ سبز ہونے پراس طرف مڑ جاتے ہیںڈریسڈین حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز کا نظام دی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹ ٹرانسپورٹیشن کی ہدایات کے مطابق چل رہا ہے، انہی کی ہدایات کے مطابق یہ لائٹ 1987ءسے آج تک سرخ ہے۔ حکام نے اس لائٹ کے مسلسل سرخ رہنے کی وجہ تو بیان نہیں کی البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ مستقبل قریب میں بھی یہ لائٹ سرخ ہی رہے گی۔