سگریٹ چھوڑنے کے کتنے عرصے بعد آپ کی صحت نارمل لوگوں جیسی ہو تی جاتی ہے؟بلآخرماہرین نے بتا دیا

سگریٹ چھوڑنے کے کتنے عرصے بعد آپ کی صحت نارمل لوگوں جیسی ہو تی جاتی ...
سگریٹ چھوڑنے کے کتنے عرصے بعد آپ کی صحت نارمل لوگوں جیسی ہو تی جاتی ہے؟بلآخرماہرین نے بتا دیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ انسان کی زندگی پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے لیکن اگر آپ آج سگریٹ پینا ترک کرتے ہیں تو آپ کو 15سال بعد وہی صحت حاصل ہو سکتی ہے جو سگریٹ شروع کرنے سے پہلے تھی۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ سگریٹ نوشوں میں ہارٹ فیل ہونے کے چانس سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت 50فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ اور اگر سگریٹ نوش 15سال تک سگریٹ نہ پئیں تو ان میں ہارٹ فیل کا خطرہ سگریٹ نہ پینے والوں کے برابر ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جو لوگ 32سال یا اس سے زیادہ عرصے سے سگریٹ کا ایک پیکٹ روزانہ پی رہے ہیں انہیں صحت کے حوالے سے سگریٹ نہ پینے والوں کے برابر آنے میںاس سے بھی زیادہ عرصہ درکارہوگا۔محققین نے اپنی تحقیق کے لیے 2ہزار 556 افرادجنہوں نے کبھی سگریٹ نہیں پی، 629افراد سگریٹ نوش اور 1ہزار 297افراد جو 15سال قبل سگریٹ چھوڑ چکے تھے، کا انتخاب کیا۔ محققین ان افراد کے طبی معائنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ جو لوگ 15سال قبل سگریٹ پینا چھوڑ چکے تھے ان میں ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ سگریٹ نہ پینے والوں کے برابر تھاجبکہ جو لوگ موجودہ وقت میں سگریٹ پی رہے تھے ان میں ہارٹ فیل ہونے کے چانس دوسرے دونوں گروپوں کی نسبت 50فیصد زیادہ تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ وی اے میڈیکل سنٹر واشنگٹن ڈی سی کے ڈاکٹر علی احمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سگریٹ کم پینا چاہیے اور جلدی ترک کر دینا چاہیے ، سب سے بہتر یہ ہے کہ وہ سگریٹ پینا شروع ہی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سگریٹ پینا ترک کر دیتے ہیں ان سے موت کا خطرہ ٹلنے لگتا ہے لیکن زندگی کا اصل لطف وہی اٹھاتے ہیں جو کبھی سگریٹ نہیں پیتے۔

مزید :

تعلیم و صحت -