سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 3وکٹوں پر 178رنز بنالیے

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 3وکٹوں پر 178رنز بنالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گا ل(نیٹ نیوز )پاکستا ن اور سری لنکا کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنا لئے۔سری لنکا کی جانب سے کشال سلوا 80اور کمار سنگا کارا 50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 2اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جمعرات کو گالے انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوسرا دن بھی کھیل بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث کھیل دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر گیلی وکٹ پر سری لنکن بلے بازوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنرز دمتھ کرونارتنے اور کشال سلوا نے ابتدائی اوورز با آسانی بغیر کسی نقصان کے گزار لیے لیکن 30 کے اسکور پر وہ وہاب کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں جکڑے گئے۔کرونارتنے کے بعد تجرہ کار کمار سنگاکار کریز پر پہنچے اور کشال سلوا کے ساتھ مل کر 112رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، اور چائے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی۔چائے کے وقفے کے بعد 142رنز کے مجموعی سکور پر کمار سنگا کارا 50رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔جس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین تھر مانے بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور 154رنز کے مجموعی سکور پر 8رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر ذولفقار بابر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہو نے تک سری لنکا نے3وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنا لئے ۔سری لنکا کی جانب سے کشال سلوا 80اور انجیلو میتھیوز10رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔