بھارتی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش میں نخرے عروج پر پہنچ گئے
ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بھارتی ٹیم نئی نویلی دلہن کی طرح ناز نخرے دکھانے لگی۔ بنگلہ دیش میں موجود بھارتی کرکٹروں نے میزبان بنگالی ہوٹل میں ٹھہرنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ہوٹل تبدیل کیا جائے، ہمیں بڑا اور اچھا ہوٹل چاہیے۔بھارتی کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ ہوٹل کے آس پاس ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے وہ ہوٹل کے کمرے تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انٹرنیشنل ٹیم نے میزبان ملک کے ہوٹل کے مقام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کو یقین دہانی کرائی ہے انہیں جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائیگا۔
گا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کو ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرانے کا مقصد ٹیموں کی نگرانی کرنا اور انہیں فول پروف سکیورٹی دینا ہے۔