انڈر19 جونئیر بیڈ منٹن چیمپئن شپ چیچہ وطنی کے مقیت طاہر نیجیت لی
چیچہ وطنی( نامہ نگار)سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر19 جونئیر بیڈ منٹن چیمپئن شپ چیچہ وطنی کے ہونہار کھلاڑی مقیت طاہر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے اپنے نام کرلی نیشنل جونیئر انڈر 19بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مقابلے کراچی میں منعقد ہوئے سابق بیڈ منٹن چیمپئن شیخ طاہر کے ہونہار بیٹے مقیت طاہر نے اپنے ہی صوبے پنجاب کے کھلاڑی شاہ میر کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے ان کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد، بیڈ منٹن ٹرافی کے علاوہ موٹر سائیکل بھی انعام میں دیا۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز ہونہار کھلاڑی مقیت طاہر کے اعزاز میں چیچہ وطنی پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر سرپرست رانا عبداللطیف، چیئرمین چوہدری عبدالرزاق، جنرل سیکرٹر ی عثمان محمود چیمہ، سابق صدر محمد سعید اختر رانا ، سلطان مصطفائی، محمد عدیل چوہدری، چوہدری فیاض حسن کمبوہ سمیت چیچہ وطنی بیڈ منٹن کے ہونہار کھلاڑی حسن رزاق بھی موجود تھے۔ معروف سماجی شخصیت حافظ ساجد محمود گولڈن پرل والے نے انڈر 19 ٹرافی جیتنے پر مقیت طاہر کو 10 ہزار روپے نقد، ہانگ کانگ کا ریٹرن ٹکٹ اور گولڈن پرل کاسمیٹکس کے تحائف ان کی نظر کئے۔جبکہ جناح بیڈ منٹن کلب چیچہ وطنی کے کھلاڑیوں کو شٹلز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔