فاسٹ باولر شعیب اختر کے والد محمد اختر انتقال کر گئے

فاسٹ باولر شعیب اختر کے والد محمد اختر انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باولر شعیب اختر کے والد محمد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کے والد کو دل کا دورہ پڑاجس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اوروہ خالق حقیقی سے جا ملے۔