پروفیشنل سنوکر ورلڈ کپ،پولینڈ نے پاکستان کو 3-2 فریمز سے ہرا دیا

پروفیشنل سنوکر ورلڈ کپ،پولینڈ نے پاکستان کو 3-2 فریمز سے ہرا دیا

  

بیجنگ ( نیٹ نیوز) پروفیشنل سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا، پولینڈ نے گرین شرٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی دوسری شکست ہے۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے تیسری گروپ میچ میں پولینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت گرین شرٹس کو 3-2 فریمز سے زیر کر کے کامیابی حاصل کی، محمد سجاد اور حمزہ اکبر پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے پہلے فریم میں پولینڈ کی جوڑی کو 83-17 سے زیر کر کے برتری حاصل کی لیکن پولینڈ نے دوسرا فریم 65-35 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے فریم میں پاکستانی جوڑی چھائی رہی اور اس نے 108-16 سے کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر برتری حاصل کی لیکن پولینڈ نے ہمت نہ ہاری اور اگلا فریم 67-22 سے جیت کر مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا، پانچویں اور فیصلہ کن فریم میں پولینڈ نے پاکستانی جوڑی کو 58-29 سے ہرا کر میچ 3-2 فریمز سے جیت لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -